- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 29 مئی (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے پروازجی نائن553 کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کی ،مسافر کی شناخت واصف علی کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی معلومات آئی بی ایم ایس سسٹم پر ظاہر ہوئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اس سے قبل بھی مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے باعث ڈیپورٹ ہو چکا ہے۔ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602563
- Advertisement -