ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی ، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا

12
F.I.A
F.I.A

سیالکوٹ۔ 11 جون (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت عبدالحمید کے نام سے ہوئی ،مسافر فلائٹ نمبر جی9552 کے ذریعے کینیا سے پاکستان پہنچا۔

مسافر کے پاسپورٹ پرکینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ ماہ کینیا گیا تھا،مسافر نے کینیا کے ایجنٹ سے مذکورہ ٹمپرڈ ویزا حاصل کیا،مسافر نے مذکورہ ویزے کی بنیاد پر پاکستان سے کینیڈا جانے کی کوشش کرنا تھی ۔ترجمان کے مطابق مسافر کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا ہے۔