اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ہدایات پر اکیڈمی اسلام آباد میں"تشدد اور حراستی اموات ایکٹ 2022 کے تحت مقدمات کی تفتیش اور استغاثہ" کے موضوع پر دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران کی بھرپور شرکت کو سراہا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ …
ایف آئی اے اکیڈمی میں تشدد اور حراستی اموات ایکٹ 2022 پر تربیتی پروگرام کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ہدایات پر اکیڈمی اسلام آباد میں”تشدد اور حراستی اموات ایکٹ 2022 کے تحت مقدمات کی تفتیش اور استغاثہ” کے موضوع پر دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران کی بھرپور شرکت کو سراہا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے افسران کو دیانت، ایمانداری، پیشہ ورانہ قابلیت اور فرائض کی ادائیگی میں لگن جیسے اوصاف کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے تاکید کی کہ افسران قانونی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہی کے احساس کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں۔تربیتی پروگرام میں نامور ماہرین نے لیکچرز دیئے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نارتھ) منیر مسعود مرتھ، ڈائریکٹر ٹریننگ احسان منظور، ڈائریکٹر لاء مسعود نسیم اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان اسد علی باجوہ شامل تھے۔







