21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ اور غیر...

ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری ملزم عامر منظور کو گرفتار کرلیا۔

ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا، گرفتار ملزم منی لانڈرنگ میں بھی ملوث تھا۔ ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں ہری پور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم پر اس سے قبل کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد اور سرگودھا میں بھی مقدمات درج تھے۔سال 2024 میں ملزم سے چھاپہ مار کاروائی میں کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ملزم نے کروڑوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے کمائے۔ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591519

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں