22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث لینڈ...

ایف آئی اے فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ گرفتار کرلیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 27 جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ملزم جاوید احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ محمد انس کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا۔ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی تاہم ملزمان متاثرہ کو اسپین بھجوانے میں ناکام رہے اور متاثرہ وطن واپس پہنچ گیا۔

ملزمان نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے اہلخانہ سے 35 لاکھ روپے اور 1500 یورو ہتھیائے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ڈائریکٹر فیصل آباد زون نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ایف آئی اے کی ٹیمیں لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں،انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، کشتی حادثات کے ذمہ دار انسانی سمگلروں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552338

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں