ایف آئی اے فیصل آباد نے مراکش کشتی حارثہ میں مطلوب اشتہاری ملزم لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا

21
ایف آئی اے فیصل آباد نے مراکش کشتی حارثہ میں مطلوب اشتہاری ملزم لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد۔ 02 جولائی (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے مراکش کشتی حارثہ میں مطلوب اشتہاری ملزم لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرکے مراکش کشتی حادثہ 2025 کے اشتہاری ملزم لینڈ روٹ ایجنٹ غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرکیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم سال 2023 سے مراکش کے سمندری راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے بطور لینڈ روٹ ایجنٹ کام کر رہا تھا۔ملزم پہلے سے گرفتار مرکزی ملزم عبدالغفار اور ملزم محمد سرفراز کے ساتھ اس نیٹ ورک کا حصہ تھا۔مذکورہ ملزمان بدنام زمانہ افریقی انسانی اسمگلر ابوبکر سے رابطہ میں تھے ۔

ملزمان پاکستانی شہریوں کو اسپین بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان شہریوں کو سمندر کے راستے سے اسپین بھجوانے کے لیے سہولت فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے۔

سال 2025 میں ملزمان نے درجنوں پاکستانیوں کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے یورپ روانہ کیا۔دوران سفر کشتی حادثہ کا شکار ہوئی جس میں متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی ۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے