اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ایف آئی اے نےیونان کشتی حادثہ میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 2 انسانی سمگلروں کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ کی بڑی کارروائی کے دوران سمندر کے راستے مائیگرنٹ سمگلنگ ، غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث2 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے۔ گرفتار اشتہاری ملزمان میں 2024 یونان کشتی حادثہ میں ملوث ملزم خادم حسین راجہ بھی شامل ہے۔ گرفتار اشتہاری …
ایف آئی اے نےیونان کشتی حادثہ میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 2 انسانی سمگلروں کو گرفتارکرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ایف آئی اے نےیونان کشتی حادثہ میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 2 انسانی سمگلروں کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ کی بڑی کارروائی کے دوران سمندر کے راستے مائیگرنٹ سمگلنگ ، غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث2 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے۔ گرفتار اشتہاری ملزمان میں 2024 یونان کشتی حادثہ میں ملوث ملزم خادم حسین راجہ بھی شامل ہے۔
گرفتار اشتہاری ملزم خادم حسین ایف آئی اے گوجرانوالہ کو 2 مقدمات میں مطلوب تھا ۔اشتہاری ملزم خادم حسین نے درخواست دہندہ کے بیٹے اور عزیز کو سپین بھجوانے کے بہانے رقم ہتھیائی،ملزم نے متاثرین کو موریطانیہ بھجوایا اور بعد ازاں ان پر تشدد کر کے مزید رقوم بھی حاصل کرتا رہا۔ اشتہاری ملزم خادم حسین نے بعد ازاں ان کو سپین بھجوانے کی غرض سے کشتی میں سوار کیا جو کہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔اشتہاری ملزم خادم حسین نے مجموعی طور پر 65 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔
گرفتار اشتہاری ملزم محمد جاوید اقبال نے شہری کو یوگینڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقم مبلغ 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھا لیے تھے۔ ملزم محمد جاوید اقبال سال 2019 سے مطلوب تھا۔ملزمان کو گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔







