اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی ،ہنڈی حوالہ ، دھوکہ دہی اور انسانی سمگلنگ کے مختلف کیسز میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کا جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون یے دوران ملزم محمد ذید مقبول کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث پایا گیا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم منور حسین کوجی ٹی روڈ کھاریاں سے گرفتار کیا گیا ۔
ملزم کے قبضے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی 3000 سعودی ریال ، 750 امریکی ڈالر م 750 امارتی درہم ، 1400 یورو اور 1630 برطانوی پاؤنڈ بھی برآمد ہوئے ۔ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر بدعنوانی اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ،اس دوران بد عنوانی اور خرد برد میں ملوث گیپکو کے ملازم خالد نسیم کو گجرات سے گرفتار کیا ۔ ملزم گیپکو میں لائن سپرٹنڈنٹ کے عہدے پر کام کر رہا تھا۔ملزم سال 2023 سے ایف آئی اے گجرات سرکل کو مطلوب تھا۔ملزم نے شہری سے ٹرانسفارمر نصب کرنے کے لیے 1 لاکھ 61 ہزار روپے کی رشوت وصول کی۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ملزم محمد نعیم کو بحریہ ٹاؤن لاہور سے گرفتار کر لیا ۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 8 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کراچی نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد عمر کو گرفتار کر لیا یہ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ راولپنڈی میں مقدمہ درج تھا۔
ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا جوفلائٹ نمبر PA111 سے پاکستان پہنچا تھا۔ جس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔بعد ازاں ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔