22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے...

ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد اور 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی ٹیموں نے مانسہرہ اور پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ساحل، افغان جان اور سعد کو گرفتار کیا۔ ملزمان بغیر لائسنس غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

چھاپوں کے دوران ملزمان سے 50 ہزار امریکی ڈالر، 22 ہزار 700 سعودی ریال، 2150 یو اے ای درہم، 1060 یورو، 29 ہزار 500 افغانی، 255 برطانوی پاونڈ اور 75 ہزار 200 پاکستانی روپے برآمد ہوئے، جبکہ کینیڈین ڈالر، قطری ریال اور کویتی دینار بھی قبضے میں لیے گئے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ کارروائیوں میں غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق دیگر اہم شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔یہ کریک ڈاؤن ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایت پر جاری ملک گیر کارروائیوں کا حصہ ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں