ملتان۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ حلیمہ بی بی نے ایف آئی اے کودرخواست دی کہ اوکاڑہ کارہائشی مبینہ ملزم جاویداقبال ولد محمد یٰسین اس کی بیٹی کو جنسی طورپرہراساں کرکے بلیک میل کررہاہے،
ملزم کے پاس اس کی بیٹی کا قابل اعتراض مواد بھی موجودہے۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب ریاض اور اے ایس آئی ذیشان خان کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارکر جاویداقبال کوگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ٹیم نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔