25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے نے کارروائی میں دو انسانی سمگلرز گرفتار

ایف آئی اے نے کارروائی میں دو انسانی سمگلرز گرفتار

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 26 اگست (اے پی پی):ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2سمگلروں کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو ایران بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلر ز کوگرفتارکرلیا گرفتار ملزمان میں زبیر احمد اور ارشاد شامل ہیں

ملزمان کو گوادر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان غیر قانونی سمندر کے راستے شہریوں کو پاکستان سے ایران بھجوانے میں ملوث ہیںملزمان نے متاثرین سے فی کس 10000 روپے سمندر کے راستے ایران بھجوانے کے لئے ہتھیائے تھے ملزمان کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھنائونے جرم میں ملوث ہیں۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں