ایف آئی اے نے 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتارکرلیا

116
F.I.A
F.I.A

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)انٹرپول نے قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کی نیشنل کرائم برانچ ( این سی بی) انٹرپول نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان علی رضا اور محمد نادر کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کے خلاف 2023 میں سرگودھا اور ڈی جی خان میں مقدمات درج کئے گئے تھے، ملزم محمد نادر کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک ڈی جی خان میں مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ بھگتا والا سرگودھا میں مقدمہ درج ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔