ایف آئی اے کی غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد

153
ایف آئی اے کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر ڈی پورٹ ہونے والا مسافر گرفتار

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ایف آئی اے نےغیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ایف ائی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم اجمل عزیز کو چھاپہ مار کارروائی میں جہلم سے گرفتار کیا ۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 14535 سعودی ریال, 2950 برطانوی پاونڈ، 2903 امریکی ڈالر، 1550 کینڈین ڈالر، 8150 ترکش لیرا، 1836 قطری ریال ، 10445 درہم، 3840 تھائی بھات، 635 یورو اور 8 لاکھ روپے پاکستانی، 1894 ملائیشین رنگٹ، 3340 افریقن رند، عمانی ریال اور ہانک کانگ ڈالر بھی برآمد ہوئے۔

ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔