لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نیحوالہ ہنڈی کے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،
ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور سکندر حیات کی زیرِ نگرانی ٹیم نےبھاٹی گیٹ لاہور کی علاقے سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں مبینہ ملوث منظم گروہ کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، چھاپے کے دوران ملزموں سے لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی ،
گرفتار مبینہ ملزموں میں نعیم، ظریف اور صید رسول شامل ہیں، ملزموں سے 82 لاکھ روپے برآمد ہوئے ، ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رجسٹر اور دیگر ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔