ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار بارےمیڈیا رپورٹس جھوٹی اور بے بنیادہیں، دفترخارجہ

98

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف )ایکشن پلان کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی اہمیت کے تمام معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ پاکستان برادر سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے اور اس قسم کے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔