اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کے لئے پاکستان کی اہم کامیابی، انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل اور یو این ایس سی ترمیمی بل2020 سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور ہوگئے ہیں. جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تعزیرات پاکستان اور انسداد دہشت گردی ایکٹ میں بھی ترامیم، ایف اے ٹی ایف کی شرائط میں شامل تھی جنکی منظوری گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد دیگی۔