ایف بی آر نے جولائی و اگست میں ہدف سے 23 فیصد زیادہ محصولات جمع کئے،موجودہ شرح سے 5829 ارب روپے کی وصولیوں کا سالانہ ہدف باآسانی حاصل ہوجائے گا ،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

155
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے مالی سال کے پہلے دومہینوں میں ایف بی آر کے محاصل میں 51 فیصد نموپرمسرت کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ شرح سے 5829 ارب روپے کی وصولیوں کا سالانہ ہدف باآسانی حاصل ہوجائے گا۔

بدھ کو جاری ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ محاصل جمع کرنے کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر نے جولائی و اگست 2021 میں 850 ارب روپے اکٹھے کئے جو اس کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ اور گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل میں 51 فیصد نمو کی علامت ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ شرح سے 5829 ارب کی وصولیوں کا سالانہ ہدف ان شاء اللہ باآسانی حاصل ہوجائے گا۔