اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں30.4 فیصد اضافے کے ساتھ 3352 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا جبکہ ہدف 3090 ارب روپے تھا جسمیں 262 ارب اضافی ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔
پیر کواپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2571 ارب کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں حالیہ اعداد و شمار ایک اور مثبت معاشی اشاریے کی نشاندہی کرتے ہیں۔