ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی فوری اور تیز رفتار ادائیگی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے

108

اسلام آباد ۔ 20مارچ (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی فوری اور تیز رفتار ادائیگی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے ہیں۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے برآمد کنندگان کو بہت شکایات رہی ہیں اور اس حوالے سے اس عمل میں تاخیر کی وجہ سے ان کے تحفظات کو دورکرنے کیلئے ایف بی آر نے ریفنڈ کے پورے عمل کو شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ریفنڈ کے حوالے سے شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئرز یونٹس میں افسران کا تقرر کردیا گیا ہے جو برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے عمل میں سہولت کنندہ کا کردار ادا کریں گے۔