ایف بی آر نے غیرتصدیق شدہ رسیدوں کے حوالہ سے سیلز ٹیکس قوانین میں ترامیم کا ایس آراوجاری کردیا

ایف بی آر نے غیرتصدیق شدہ رسیدوں کے حوالہ سے سیلز ٹیکس قوانین میں ترامیم کا ایس آراوجاری کردیا

155
FBR
FBR

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ایف بی آر نے غیرتصدیق شدہ رسیدوں کے حوالہ سے سیلز ٹیکس قوانین میں ترامیم کا ایس آراوجاری کردیا ۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایس آراوکے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 50 اور 56 سی کے تحت سیلز ٹیکس رولز 2006 میں اہم ترامیم کردی گئی ہے جن کے تحت اب صارفین کوٹیئر ون ری ٹیلر ز کی جانب سے غیر تصدیق شدہ انوائسز(رسیدوں) کی اطلاع دینے کے لئے واٹس ایپ نمبر فراہم کیا جائے گا۔ صارفین کو اپنی شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، آئی بی اے این، ڈیجیٹل ادائیگی کا ثبوت، اور غیر تصدیق شدہ انوائس کی تصویر فراہم کرنا ہوگی۔

اگر صارفین یہ معلومات فراہم نہیں کرتے تو انعام کا حق ختم ہو جائے گا۔نئی ترامیم کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو ٹیرون ری ٹیلرز کی جانب سے غیر تصدیق شدہ انوائس کی تصدیق کے حوالہ سے فیصلہ کریں گے تاکہ صارفین کے انعام کے حق کا تعین کیا جا سکے۔ اگر صارفین کی فراہم کردہ معلومات غلط یا نامکمل پائی جاتی ہیں تو انعام کی ادائیگی میں تاخیر کی ذمہ داری صارفین پر ہوگی۔