ایف بی آر نے کراچی میں جاری انفارمیشن ٹیکنالوجی وزراءکے فورم کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کیلئے بوتھ قائم کر دیا

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شہر قائد کراچی میں جاری انفارمیشن ٹیکنالوجی وزراءکے فورم کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کیلئے بوتھ قائم کر دیا ہے۔ فورم آئی سی ٹی این ایشیاءکے زیراہمتام منعقد ہو رہا ہے۔ ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق سہولت بوتھ کے قیام کا مقصد صنعت سے وابستہ افراد، نوجوانوں اور کاروباری طبقات کو …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شہر قائد کراچی میں جاری انفارمیشن ٹیکنالوجی وزراءکے فورم کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کیلئے بوتھ قائم کر دیا ہے۔ فورم آئی سی ٹی این ایشیاءکے زیراہمتام منعقد ہو رہا ہے۔ ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق سہولت بوتھ کے قیام کا مقصد صنعت سے وابستہ افراد، نوجوانوں اور کاروباری طبقات کو ان اقدامات سے آگاہ کرنا ہے جو ایف بی آر نے ملک میں کاروبار میں آسانیوں، ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور تجارت کے فروغ کیلئے اٹھائے ہیں۔ ایف بی آر کے ممبر فیٹ مصطفیٰ سجادحسن اور چیف فیٹ تہمینہ عامر سہولت بوتھ میں ایف بی آر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق بوتھ کے قیام کا ایک مقصد ٹیکس دہندگان ، تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مسائل اور چیلینجز بارے معلومات اور آراءکا حصول اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرنا بھی ہے۔ ایف بی آر کا عملہ اس دوران تجارت، صنعت اور کاروبار کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اورکسی غلط فہمی کا ازالہ کرے گا۔