ایف بی آر کی انکم ٹیکس کے قواعد میں اہم ترامیم، ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کو ہفتہ وار کی بجائے اب روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فعال ٹیکس گزاروں کی فہرستی نظام کومزیدفعال بنانے کیلئے انکم ٹیکس کے قواعد میں اہم ترامیم کی ہے، ترامیم کے تحت ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ کو ہفتہ وار کی بجائے اب روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے ترجمان نے جمعرات کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ یہ ترامیم ایس آراو کے ذریعہ کی گئی …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فعال ٹیکس گزاروں کی فہرستی نظام کومزیدفعال بنانے کیلئے انکم ٹیکس کے قواعد میں اہم ترامیم کی ہے، ترامیم کے تحت ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ کو ہفتہ وار کی بجائے اب روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے ترجمان نے جمعرات کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ یہ ترامیم ایس آراو کے ذریعہ کی گئی ہے ۔ اس طریقہ کار سے ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر فوری طور پر ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہو سکیں گے جس سے رئیل ٹائم ایکیوریسی میں بہتری آئے گی اور ٹیکس کی تعمیل میں سہولت ملے گی۔

وہ ٹیکس دہندگان جو ٹیکس سال (2024) کے لئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ تک یا دی گئی کسی توسیع کے اندر جمع کرائیں گے، انہیں فوراً ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کردیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مقررہ یا توسیعی تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرنے والے ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 182A کے تحت سرچارج کی ادائیگی پر ایکٹو ٹیکس پئیرز لسٹ میں شامل ہو سکیں گے۔ پرانے نظام کے تحت ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ کو ہر سال مارچ میں ا پ ڈیٹ کیا جاتا تھا جس کو تبدیل کردیا گیا ہے اور اب انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے پر ٹیکس دہندہ کو فوری طور پر ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا جس سے پراسس مزید مؤثر اور ٹیکس کمپلائنس بہتر ہو جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ ترامیم ایف بی آر آپریشنز کی کارکردگی کو بہتر اور شفافیت کو یقینی بنا نے کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ اپ ڈیٹس کے لئے زیادہ متحرک طریقہ اختیار کر کے ایف بی آر، ٹیکس دہندگان اور تمام سٹیک ہولڈرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں