ایف بی آر کی ڈیوٹی اورٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی اجازت سے متعلق ایس آراو جاری کرنے کی تردید

199
ایف بی آر نے جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 3965 ارب روپے کی محصولات اکھٹاکیں، جنوری میں 533 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 537 ارب روپے کی محصولات کی وصولی

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ڈیوٹی اورٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی اجازت سے متعلق ایس آراو جاری کرنے کی تردید کی ہے۔

ہفتہ کویہاں جاری بیان میں ایف بی آرکے ترجمان نے کہاہے کہ میڈیا کے بعض حصوں میں ڈیوٹی اورٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیوں کی اجازت سے متعلق ایس آراو جاری کرنے کے حوالہ سے خبریں حقائق پرمبنی نہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 2019 نے اس سہولت سے متعلق فیصلہ کی منظوری دی تھی تاہم اس حوالہ سے ابھی تک کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا۔