27.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومضلعی خبریںایف جی ای ایچ اے کا سیکٹر جی ۔13 اپارٹمنٹس کے نادہندہ...

ایف جی ای ایچ اے کا سیکٹر جی ۔13 اپارٹمنٹس کے نادہندہ الاٹیز کو سرچارج میں 70فی صد رعایت دینے کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی ۔13اسلام آباد اپارٹمنٹس کے الاٹیز کو سرچارج میں 70فی صد کی رعایت دینے کا اعلان کردیا ۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے رہائشی سکیم لائف سٹائل ریذیڈنسی پراجیکٹ سیکٹر جی ۔13کے جن ممبران پر سرچارج لاگو ہوا ہے ان کی سہولت کے لیے ای ایچ ایف پی آر او کے بورڈ نے محدود مدت کے لیے سرچارج میں 70 فی صد تک کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ الاٹیز اپنے ذمہ واجبات 15ستمبر تک ادا کرکے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ سرچارج واجب ادا رقوم کی عدم ادائیگی پر لاگو کیے گئے تھے جن میں رعایت کا اعلان کیاگیا ہے ۔حکام نے بتایاکہ 30 اپارٹمنٹس پہلے ہی عارضی طور پر الاٹیز کے حوالے کیے جاچکے ہیں جبکہ پراجیکٹ میں بجلی و گیس کی جلد فراہمی کی کوششیں بھی جاری ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382460

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں