ایف سی اور حساس اداروں کی بلوچستان کے علاقے میں کارروائی، ، آئی ایس پی آر

102

راولپنڈی ۔ 29 جنوری (اے پی پی) ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے کاہان (پیتھنی) میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا جس میں 20عدد راکٹ،14عدد فیوز،70عدد آر پی جی گولے، میزائل لانچر،12 عدد راکٹ فیوز ، مارٹر بم، 5بنڈل ڈیٹونیٹنگ کارڈ، مختلف ساخت کے ہزاروں راونڈ اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔