ایف سی اور حساس اداروں کی دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں‘آئی ایس پی آر

84

راولپنڈی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ایف سی اور حساس اداروں کی مارگٹ اور پنجگور میں دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں‘کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 3 کیمپ مسمار‘ 3 مشتبہ افراد گرفتار‘ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے 3 کلو گرام بارودی مواد‘ ڈیٹونیٹرز‘ مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد برآمد کر لئے۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے گچک میں بھی سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز اور سینکڑوں راونڈز برآمدکر لئے۔مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔