راولپنڈی ۔ 22ستمبر (اے پی پی) ایف سی بلوچستان نے تربت میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کو بچا لیا ہے جبکہ 12 شدید زخمیوں کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرین کو فوری طبی امداد دی۔