- Advertisement -
فیصل آباد۔ 13 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز اور شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کے پراجیکٹ صحت انٹر نیشنل (ای شفا لیبارٹریز)نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چیمبر کے9000 کے قریب ممبران کو علاج معالجے اور ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔
ایف سی سی آئی کے ترجمان کے مطابق مذکورہ یادداشت پر فیصل آباد چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے دستخط کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی سی آئی پہلے بھی اپنے ممبران کےلئے مختلف اداروں سے مراعات حاصل کررہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
- Advertisement -