ایف سی نے سوئی کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا،آئی ایس پی آر

101

راولپنڈی ۔ 08 فروری (اے پی پی) ایف سی اور حساس ادارہ نے سوئی کے علاقے درینجن اور غازی نالا میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 4 ٹن بارود ( امونیم نائٹریٹ)، 5 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز، 4 مائینز، ڈیٹونیٹرز، پریشر بٹنز، سینکڑوں گولیاں اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا ہے۔