- Advertisement -
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے گلگت بلتستان کے لئے 2 سول ججز کی تقرری کی سفارش کر دی ۔
ایف پی ایس سی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سول جج کم جوڈیشنل مجسٹریٹ کی 3 خالی پوسٹوں پر تقرری کے لئے 273 امیدواروں نے اپلائی کیا جن میں سے 210 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا ۔ تحریری امتحان میں 81 امیداوار کامیاب 129 ناکام جبکہ 63 غیرحاضر اور 9 امیدواروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیا گیا ۔حتمی طور پر 2 امیدوار پورے عمل میں کامیاب رہے ۔
- Advertisement -
اس طرح سعیدہ مرہ اور انعم زہرہ کو گلگت بلتستان کے لئے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے پر تقرری کی سفارش کر دی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414837
- Advertisement -