اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وفاقی ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )اور نیوٹیک کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر عاطف اکرام شیخ اورنیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد نے معاہدے پر دستخط کئے۔
تقریب میں ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر قرة العین، ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کی چیئرمین کریم عزیز ملک، چیئرمین کو آرڈینیشن ایف پی سی سی آئی ملک سہیل حسین، سابق نائب صدور ایف پی سی سی آئی ثمینہ فاضل، نائمہ انصاری، میاں وقاص، جی آئی جی سے منصور سمیت نیوٹیک کے عہدیداران موجود تھے ۔
اس موقع پر وفاقی ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہاکہ مختلف شعبوں میں لوگوں کو ٹریننگ دیں تاکہ نئی ٹیکنالوجی کےلیے نوجوانوں کو تیار کیا جائے جس سے ہم دنیا کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ایف پی سی سی آئی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔