12.7 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومتجارتی خبریںایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کی...

ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کی اہمیت کے عنوان سے خصوصی سیمینار

- Advertisement -

لاہور۔20فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی طرف سے جدت اور ریسرچ کے فروغ کیلئے انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کی اہمیت کے عنوان سے خصوصی سیمینار ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقد کیا گیاجس میں ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر قراة العین، ا نٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس آف پاکستان (آئی پی او) کے چیئرمین فرخ عامل،سی ای او پاک پرو ونچر ایڈوکیٹ حسیب اللہ خان،چیف ایڈیٹر(ٹیپا)تجمل حیدرو دیگر نے خطاب کیا۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور نائب صدر قراة العین نے کہاکہ آئی پی او معاشی ترقی اور صنعتی مسابقت کی بنیاد ہیں۔

یہ انسانی ہنرمندی کی حفاظت کرتے ہیں، تاکہ تخلیق کاروں، موجدوں اور کاروباری افراد کو نئی ایجادات جاری رکھنے اور معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی ملے۔ پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، کاپی رائٹس اور تجارتی رازوں سے لے کر، ایک مضبوط اور موثر آئی پی آر فریم ورک نہ صرف جدت طرازی کو فروغ دیتا ہے بلکہ کاروبار کو بڑھنے، ٹیکنالوجیز کو ترقی کرنے اور معیشت کو مستحکم ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

- Advertisement -

آئی پی او کے چیئرمین فرخ عامل نے کہاکہ ہمیں سوچنا چاہیے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے، کھانا کیسے کھلانا ہے،ویلیو ایڈیشن کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اللہ نے پانی بھی دیا، زمین بھی اور زراعت بھی کر رہے ہیں تو ہمیں اس کو معاشی مضبوطی کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میرے سے پہلے بھی لوگ آئی پی او میں تعینات رہے،میں آئی پی او کو نیشنل اکنامک سکیورٹی کے ساتھ منسلک کرنا چاہتا ہوں۔ ہائوسنگ بھی ہونی چاہیے لیکن زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،پاکستان میں 42 فیصد لوگوں کو خوراک نہیں ملتی جبکہ ہم زرعی ملک ہیں،انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس پر ہر شہری کو آگاہی ہونی چاہیے۔دنیا میں جی آئیز ٹورازم پالیسی کا حصہ ہوتی ہے، ہمیں انٹرنیشنل ٹریٹی میں جانا چاہیے، آئی پی او پاکستان اس پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی پی او بہت اہم ادارہ اور حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں