24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںایف پی سی سی آئی کا معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی...

ایف پی سی سی آئی کا معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کا مطالبہ

- Advertisement -

لاہور۔1نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر، صدر عاطف اکرام شیخ اور ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز نے حکومت سے ملک کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں نومبر میں شرح سود میں مزیدکمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو موجودہ معاشی دباو سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے حکو مت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں