23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم کا چین کے...

ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم کا چین کے شہر سیان میں ہونے والے سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو اور کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

چین پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک کی بہتری کیلئے کوشاں ہے، غریب ممالک کو ترقی دینے کا چینی ماڈل مغربی ماڈل سے بہتر ہے ، چین کی جانب سے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبہ اور 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ہمارے ملک کی قسمت بدل جائےگی،یہ پاکستان کی تاریخ کا مقبول ترین پراجیکٹ ہے جسے جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے حکومت اور فوج کی کاوشیں قابل قدر ہیں
ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم کا چین کے شہر سیان میں ہونے والے سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو اور کانفرنس سے خطاب
بیجنگ ۔ 22 مئی (اے پی پی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ چین پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک کی بہتری کیلئے کوشاں ہے، غریب ممالک کو ترقی دینے کا چینی ماڈل مغربی ماڈل سے بہتر ہے کیونکہ چینی امداد مشروط نہیں ہوتی، چین کی جانب سے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبہ اور 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ہمارے ملک کی قسمت بدل جائےگی،یہ پاکستان کی تاریخ کا مقبول ترین پراجیکٹ ہے جسے جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے حکومت اور فوج کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے یہ بات چین کے شہر سیان میں ہونے والے سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں دنیا بھر سے ایک لاکھ سے زیادہ کاروباری شخصیات، سینکڑوں سفارتکاروں اور سوا چھ ہزار کمپنیوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ چینی قیادت کی جانب سے پاکستان کودیگر ممالک پر ترجیح دینا دونوں ممالک کی پرخلوص اور لازوال دوستی کا ثبوت ہے جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5960

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں