ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمد رےاض خٹک کی اےرانی سفےر مہدی ہنر دوست سے ملاقات

201

اسلام آباد ۔ 20اگست (اے پی پی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد رےاض خٹک نے اےرانی سفےر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اےران کے تعلقات بہت پرانے اور مضبوط ہےں جن کو اب تجارتی مضبوطی مےںبدلنا ہوگا تاکہ خطے مےںاےک مضبوط اکنامک بلاک بن سکے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوںممالک پر لازم ہے کہ دستخط شدہ تجارتی معاہدوں پر ےقےنی عمل پےرا ہوں جس سے دونوں ملکوں کو اےک دوسرے کے مزید قرےب آنے میں مدد ملے گی ۔انھوں نے کہا کہ یہ قابل فخر بات ہے کہ ہم اےرا ن سے اپنے روابط بڑھانا چاہتے ہےں، دونوںممالک کا تعاون اور باہمی تجارت ترقی پزےر ہےں۔ہماری اس ملاقات سے تجارت کے فروغ کے علاوہ تجارتی حجم بڑھانے،تجارتی وفود کے تبادلے اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے مواقع د ستےاب ہوں گے۔اےرانی تاجروںکےلئے پاکستان بہت بڑی منڈی ہے