ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب ریجنل چیئرمین و نائب صدر نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

266

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نو منتخب ریجنل چیئرمین و نائب صدرذکی اعجاز قریشی اور نائب صدر زین افتخار نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت و یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر، سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل، سابق سینئر نائب صدر عامر عطا باجوہ،ایل سی سی آئی کے سابق صدر الماس حیدر، مومن علی ملک،علی حسام اصغر،احمد چنائی،میاں زاہد حسین،محمد سہیل،ظفر محمود چوہدری،ملک طاہر جاوید،میاں شفقت،سہیل لاشاری، محمود غزنوی، خواجہ شہزاد ناصر سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

ایس ایم تنویر،ذکی اعجاز قریشی، زین افتخار،زبیر طفیل، عامر عطا باجوہ اور دیگر قیادت نے اپنا روڈ میپ دیتے ہوئے کہاکہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی)پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اللہ تعالی نے ہمیں بڑی کامیابی دی ہے جس کے ساتھ ساتھ ہم پر ایک بڑی ذمہ داری بھی عائد ہے۔ہمارے پاس وقت بہت تھوڑا ہے ہم نے سخت محنت کرنی ہے تاکہ ملک کی صنعتیں فروغ پائیں،برآمدات میں اضافہ ہو اورملک کی معیشت بہتر ہو۔