اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر عاطف اکرام شیخ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تعاون اور پائیدار شراکت داری پر مبنی رہے ہیں۔
منگل کو اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات آنے والے برسوں میں بہتر سے بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا فریم ورک بنایا جائے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو ،برآمدات بڑھ سکیں اور بہتر مستقبل تشکیل دیا جا سکے،پاکستان اور امریکا نے امن کے لیے ہمیشہ مل کر کام کیا امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔