ایف ڈی اے کے زیر انتظام میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری

18

فیصل آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):ایف ڈی اے کے زیر انتظام میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجا رہا ہے، اس سلسلے میں ہمہ نوعیت کی تکینکی و انتظامی اصلاحات پر عملدرآمد شوع ہو گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر قیصرعباس رند نے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری گلستان کالونی کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور میں مزید بہتری لانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر انسپکشن/ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عاصم محمود نے انہیں لیبارٹری کی کارکردگی اور شعبہ جاتی ذمہ داریوں کے بار میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری میں سرکاری اداروں اور نجی شعبہ سے حاصل ہونے والے سول ورک، بلڈنگ و سٹرکوں کے میٹریل و ساخت سے متعلق حاصل ہونے والے نمونوں کا سائنسی تجزیہ کیا جاتا ہے اور اس لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کے نتائج معیاری اور قابل بھروسہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں چالیس لاکھ کے ریونیو کے اہداف کو عبور کرتے ہوئے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 41لاکھ 28ہزار روسے کا ریونیو حاصل کیا ہے جبکہ آئندہ سال کیلئے ٹارگٹ میں کئے گئے اضافے کے حصول کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرینگے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ایف ڈی اے نے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے معیا ر میں مزید اضافہ کرنے کے لئے جامع ایس اوپیز نافذ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے سیمپلز کی کوڈنگ ہونی چاہیئے تاکہ کسی قسم کی تبدیلی/ ردوبدل کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے سٹاف کو باقاعدہ لیبارٹری کی یونیفارم پہننے کی ہدایت کی اور ٹیسٹ کے لئے مقررہ چارجز میں معقول حد تک اضافے کے لئے نظرثانی کرنے کے لئے تجاویز طلب کیں۔