23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںایلسٹرکک نے انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کے ساتھ بیٹ کیری...

ایلسٹرکک نے انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کے ساتھ بیٹ کیری کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

- Advertisement -

ایلسٹرکک نے انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کے ساتھ بیٹ کیری کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، کک نے کینگروز کے خلاف 244 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سنگ میل عبور کیا

میلبورن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) انگلش ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک نے انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کے ساتھ بیٹ کیری کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 244 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سنگ میل عبور کیا۔ کک کینگروز کے خلاف جاری چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک اینڈ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹے رہے تاہم دوسرے جانب کھلاڑی ان کا ساتھ چھوڑ گئے، کک نے 244 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے، اسطرح وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سکور کے ساتھ بیٹ کیری کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، اس کے علاوہ کک1997ءکے بعد بیٹ کیری کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہیں، اس سے قبل 20 برس قبل ایتھرٹن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 94 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ناٹ آﺅٹ رہے تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83363

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں