- Advertisement -
لندن ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے ایسکس کاﺅنٹی کلب کے ساتھ نئے ایک سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ نئے معاہدے کے تحت کک ڈویژن ٹو چیمپئن شپ میں 2018 سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی کریں گے۔ سات ٹیسٹ میچز کھیلنے کے علاوہ کک نے رواں سیزن میں سات چیمپئن شپ میچز میں بھی ایسکس کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 643 رنز بنا کر کاﺅنٹی کلب کو پروموشن دلانے میں کردار ادا کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=22197
- Advertisement -