لندن ۔17جنوری (اے پی پی):جرمن چانسلر اولاف شولز اور امریکی ارب پتی ایلون مسک کے درمیان تناؤ کے بعد جرمن وزارت دفاع نے اپنا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا ۔
العربیہ اردو کے مطابق جرمن وزارت دفاع نے یہ اقدام ایلون مسک کی طرف سے موجودہ جرمن حکومت پر تنقید اور دائیں بازو کی اپوزیشن جماعت اے ایف ڈی کی حمایت کے رد عمل میں کیا ۔ اولاف شولز کے سوشل ڈیموکریٹک اتحادی بورس پسٹوریئس کی سربراہی میں وزارت دفاع نے کہا کہ ایکس پلیٹ فارم حقیقت پسندانہ، منطقی اور پرسکون بات چیت کی اجازت دینے کے لیے موزوں نہیں رہا ، تاہم اس فیصلے نے کئی سولات بھی جنم دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں،حال ہی میں انہوں نےجرمنی کی الٹرنیٹ پارٹی کی 23 فروری کے ہونے والے وائس چانسلر کی امیدوار ایلس ویڈل کے ساتھ ایکس پر براہ راست بات چیت کی۔