سنگاپور۔29جنوری (اے پی پی):بیلجیئم کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلیس مرٹینز سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
بیلجیئم کی 29 سالہ ٹینس سٹار ایلیس مرٹینز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈکو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سنگاپور کے کالنگ ٹینس سنٹر میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
بدھ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلجیئم کی 29 سالہ ٹینس سٹار ایلیس مرٹینز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈکو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ایلیس مرٹینز کا مقابلہ جرمن حریف کھلاڑی تتجانا ماریہ سے ہوگا۔