ایلینا رائباکینا کی فتوحات برقرار،میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزفائنل میں پہنچ گئیں

217

فلوریڈا۔31مارچ (اے پی پی):قزاخستان کی ٹینس سٹار ایلینا رائباکینا اپنی کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ میزبان تھرڈ سیڈڈ جیسکا پیگولا سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ میامی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 23 سالہ قزاخستان کی ایلینا رائباکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھرڈ سیڈڈ امریکی ٹینس سٹار جیسکا پیگولا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7 (3-7) اور4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔