ایلینا ریباکینا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

85
ایلینا سویٹولینا،کو کو گف اور میڈیسن کیز سٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل
ایلینا سویٹولینا،کو کو گف اور میڈیسن کیز سٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

لندن۔11جولائی (اے پی پی): قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا ،بیلاروس کی سیکنڈ سیڈ آریانا سبالنکا اور تیونس کی اونس جبیر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا اور برازیل کی بیٹریز حداد مایا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا نے بآسانی کوارٹر فائنل کے لئے کوایفائی کیا جب پر ی کوارٹر فائنل میں ان کی حریف برازیلین کھلاڑی بیٹریز حداد مایا پہلے سیٹ میں 1-4 کے مقابلے کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوکر دستبردار ہوگئیں

بیلاروس کی سیکنڈ سیڈ آریانا سبالنکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور پر ی کوارٹر فائنل میچ میں تیونس کی اونس جبیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو سیدھے سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا کا مقابلہ تیونس کی اونس جبیر سے ہوگا جبکہ سیکنڈ سیڈ بیلاروس کی آریانا سبالنکا کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز سے ہوگا۔