اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایل این جی کی درآمدات پر2.682ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 2.909ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 226ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 22.9فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں ایل این جی کی درآمدات پر393ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر11فیصدکی کمی ہوئی ہے، فروری میں ایل این جی کی درآمدات پر254ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا جومارچ میں کم ہوکر226ملین ڈالرہوگیا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کاحجم 11.940ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12.084ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.2فیصدکم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583938