اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):ایل این جی کی درآمدات میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اےسی اور اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں 816000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔
دسمبر 2022 میں ملک میں 798000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈکی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ایل این جی کی مجموعی درآمدات کا حجم 4185000 ٹن ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.4 فیصد کم ہے۔
مالی سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں 4201000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈکی گئی تھی۔ اکتوبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ایل این جی کی درآمدات میں 48فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر میں 553000 ٹن ایل این جی درآمد کی گئی تھی جو دسمبرمیں بڑھ کر 798000 ٹن ہو گئی ۔