رحیم یارخان ۔ 27 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس یسین ملک نے بتایا ہے کہ عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے نوٹس لیتے ہوئے آبادی میں موجود ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات دئیے تھے ۔
جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے چک 11P گورنمنٹ گرلز کالج روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا اور 4 افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے استغاثہ مقامی پولیس اسٹیشن ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں موجود گیس دکانوں کو شہر سے باہر یا آبادی سے دور منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔جبکہ تمام ایل پی جی سیلنڈر کا کام کرنے والے دکاندار ڈی کینٹنگ سے اجتناب کریں ۔بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی