22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈبلیو ایم سی انسداد ڈینگی کی 2لاکھ 70ہزارایکٹیویٹیزپورٹل پر اپلوڈ کر...

ایل ڈبلیو ایم سی انسداد ڈینگی کی 2لاکھ 70ہزارایکٹیویٹیزپورٹل پر اپلوڈ کر دی گئیں،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔7اگست (اے پی پی):لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں شہر کی صفائی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی پر بھر پور ورکنگ کے لیے متحرک ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایات پرشہر میں ڈینگی کے سبب بڑھنے والے مریضوں کی تعداد کے مدنظر ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لیے سرویلنس مزید تیز کر دی گئی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے خاص طور پرہاٹ سپاٹ ایریاز کی مسلسل نگرانی کرنے کی تاکید کی ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران و عملہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری آپریشنل ورکنگ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔شہر بھر میں موجود31ڈینگی ہاٹ سپاٹ ایریاز کی تینوں شفٹوں میں مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ان مقامات پر ڈینگی سے پیدا ہونے والے وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی ڈینگی سکواڈ تعینات کیے گئے ہیں،جبکہ اینٹی ڈینگی ایپلیکیشن کے ذریعے شہریوں کی شکایات ترجہی بنیادوں پر حل کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

مزید براں ڈینگی کی روک تھام کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اینٹی ڈینگی کی 2لاکھ 70ہزارایکٹیویٹیز محکمہ ہیلتھ پی آئی ٹی بی پورٹل پر اپلوڈ کی گئی ہیں۔متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون بھی جاری ہے نشاندہی پر 6گھنٹے کے اندر سڑکوں پر کھڑا پانی اور کوڑے کے ڈھیر کلیئر کیے جارہے ہیں

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی5,804 شکایات موصول ہوئیں،ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے موصول شدہ شکایات میں سے 5,797سے زائد مقامات کی بروقت کلیئرنس کر دی گئی ہے جبکہ موصول شدہ 07شکایات پر کام جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ تمام ٹان مینیجرز اپنے علاقے میں سرویلنس رپورٹ پر کی جانے والی ورکنگ پورٹل پر روزانہ اپلوڈ کر رہے ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ سڑکوں پر بلا ضرورت پانی نہ پھینکیں،مچھر کی افزائش کو روکنے سے ہی ڈینگی سے نجات ممکن ہے۔صفائی سے متعلق دیگر شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں