24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈبلیو ایم سی کاشہر بھر میں صفائی ستھرائی، اہم شاہراہوں پر...

ایل ڈبلیو ایم سی کاشہر بھر میں صفائی ستھرائی، اہم شاہراہوں پر سکریپنگ اور واشنگ آپریشن جاری ہے، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

- Advertisement -

لاہور۔11اگست (اے پی پی):ایل ڈبلیو ایم سی شہرِ لاہور کے ہر گھر،گلی محلے کو ویسٹ فری کرنے کے ساتھ ساتھ صاف ماحول کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے بھی پرعزم ہے۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پرایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شہر بھر میں ویسٹ سویپنگ اور پانی کا چھڑکائو یقینی بنا رہی ہیں جبکہ شہر کی 40سے زائد اہم شاہراہوں پر سکریپنگ اور واشنگ آپریشن کے ساتھ ساتھ خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز جاری ہیں۔اس سلسلے میں فیروز پور روڈ، حالی روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، نور جہاں روڈ اور مال روڈ پر سکریپنگ اور واشنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سگیاں روڈ، تاج کمپنی روڈ، شاہدرہ چوک، جی ٹی روڈ، ٹرک اڈا، لاری اڈا میں صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔سرکلر روڈ، ایک موریہ پل، ریلوے سٹیشن، شالامار باغ، بھوگی وال روڈ

داروغہ والا، سلامت پورہ میں سکریپنگ اور سپرنکلنگ کی جا رہی ہے جبکہ مومن پورہ بھینی روڈ، دھرم پوری، ہربنس پورہ، رحمان پورہ میں بھی سکریپنگ ایکٹیویٹی کی جا رہی ہے۔مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ، اللہ ہو چوک، کالج روڈ، باگڑیاں چوک، کچا جیل روڈ، مادر ملت روڈ، ملتان روڈ، ٹھوکر چوک، ایم اے او چوک، چوبرجی، آزادی چوک پرایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی ورکرز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاکہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں یا صفائی عملے کے حوالے کریں۔ شہری صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں