لاہور۔2جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شدید دھند اور سردی میں 24گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں۔شہریوں کو بروقت صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کمرشل مارکیٹس، عوامی مقامات اور رش والی جگہوں پر مینوئل سویپنگ اور پانی کا چھڑکا کیا جا رہا ہے جبکہ 272بس سٹاپس، لاری اڈوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 5000سے زائد کنٹینرز کی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ شہر کے 800کلومیٹر سے زائد روڈز پر مکینیکل سویپنگ، 100کلومیٹر سے زائد مکینیکل واشنگ کی جاری ہے۔
سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر کی تمام گلیوں، محلوں، چوراہوں، روڈ ڈیوائڈرز اور مین شاہراہوں کی خصوصی صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ بہترین صفائی انتظامات کے لیے یتیم خانہ چوک، سٹی بس ٹرمینل، نیازی اڈا، بند روڈ پر صفائی ورکنگ جاری ہے۔ملتان روڈ، گرینڈ بیٹری سٹاپ، سوڈیوال، شیرا کوٹ کے اطراف صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ سمن آباد، گلشن راوی میں بھی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ لاہور کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔